اسلام آباد: سابق آرمی چیف اور صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف نہ چل پھر سکتے ہیں نہ بول پا رہے ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، لیکن ملزم پرویز مشرف تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل سلمان صفدر
پرویزمشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پرویزمشرف نے گزشتہ صبح پاکستان آنا تھا، لیکن علالت کے باعث نہیں آسکے، وہ پاکستان نہ آ سکنے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہیں، دو برس کے دوران وہ 40 مرتبہ اسپتال داخل ہوئے ہیں۔
وکیل مشرف نے کہا کہ میں مشرف کی معاونت کے بغیرعدالت کے سوالات کا جواب نہیں دے سکتا، مشرف سے ملنے گیا اور ان کے ساتھ تین دن تک رہا، ان کی جسمانی حالت دیکھ کرحیران رہ گیا، وہ چل پھر نہیں سکتے اور بول بھی نہیں پا رہے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ان کا سفر کرنا محفوظ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف AMYLOIDSIS نامی عارضے میں مبتلا
مشرف کے وکیل نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مشرف کو پیش ہونے کا ایک موقع دیا جائے اور علالت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے پرویزمشرف کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئین شکنی کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے پرویزمشرف کی بریت کی درخواست پرحکومت کو نوٹس بھی جاری کردیا۔
The post پرویز مشرف نہ چل پھر سکتے ہیں نہ بول پا رہے ہیں، وکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Y34ND5