شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے نے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  مصدقہ اطلاعات پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا چنگ اور گینگ کے دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں پادری زاہد، ایجنٹ کاشف ، چینی خاتون مینڈس اور چنگ نامی چینی شخص شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق مسیحی خواتین کو شادی کی آڑ میں چین لے جایا جاتا تھا اور خواتین کو چین لے جاکر غیر اخلاقی کام کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

The post شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UVF79B