پنجاب میں تحویل میں لیے گئے مدارس کا نصاب اور انتظامیہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں تحویل میں لیے گئے مدارس کا نصاب اور انتظامیہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں تحویل میں لیے گئے مدارس کا نصاب اورانتظامیہ کو فی الحال تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام چلنے والے مدارس کو تحویل میں لینے کے بعد مدارس کا نصاب اور انتظامیہ کو فی الحال تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نئے احکامات کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے، اس سے پہلے مدارس کے نصاب اور انتظامی معاملات کو تبدیل کرنے کے لئے وزارت خارجہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مدارس کے نصاب اور انتظامیہ کو تاحکم ثانی تبدیل نہ کیا جائے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے۔ مراسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محکمہ تعلیم کو پہلے مدارس کی مالی، انتظامی معاملات کو نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور احکامات کے حوالے سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریشن اور ضلعی چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

The post پنجاب میں تحویل میں لیے گئے مدارس کا نصاب اور انتظامیہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DBQH43