ایکسپریس کی خبر پر کارروائی؛ جیلر ملیر جیل کو عہدے سے ہٹادیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایکسپریس کی خبر پر کارروائی؛ جیلر ملیر جیل کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی: ایکسپریس کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے جیلر نبی داد زرداری کو عہدے سے ہٹادیا۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں جیلر نبی داد زرداری اپنے کارندوں قیدی دائود پٹھان اور دیگرکے ساتھ مل کر منشیات فروخت کرتا تھا،اس حوالے سے روزنامہ ایکسپریس میں خبر شائع ہوئی تھی جس کے بعد مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی نے آئی جی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔

ایکسپریس کو حاصل دستاویزکے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے گزشتہ روز نبی داد زرداری کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں عہدے سے ہٹادیااور فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیاہے اس سے قبل قیدی دائود پٹھان کو بھی ملیر جیل سے سینٹرل جیل منتقل کیا جاچکاہے۔

The post ایکسپریس کی خبر پر کارروائی؛ جیلر ملیر جیل کو عہدے سے ہٹادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2PTuPGg