کابل: افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جب کہ دیگر طالبان جنگجوؤں نے اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر پُلِ خوماری میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں طالبان جنگجوؤں اور افغان اہلکاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ایک خود کش بمبار نے خود کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے دروازے پر دھماکے سے اُڑالیا جس کے بعد دیگر طالبان جنگجو اندر داخل ہوگئے جس پر پولیس نے بھی مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔
افغان حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے طلب کرلیے، آخری اطلاعات تک گھمسان کی جنگ جاری تھی تاہم جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ افغان طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خود کش بمبار کے ساتھ 7 جنگجوؤں نے دھاوا بولا اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔
The post افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر طالبان کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2GWVj5D
