ریاض: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے بارود بردار ڈرون سے حملہ کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی سی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
پمپنگ اسٹیشن میں لگی آگ کو جلد ہی بجھا دیا گیا جب کہ پلانٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے، ماہرین پمپنگ اسٹیشن کے تمام حصوں کے معائنے کے بعد کلیرنس دیں گے جس کے بعد پمپنگ اسٹیشن کو کھول دیا جائے گا۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ
دوسری جانب دو روز قبل خلیج عمان میں سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا، ان میں سے ایک جہاز سعودی عرب سے امریکا کو تیل فراہم کرنے پر مامور تھا۔ جس پر امریکا اور سعودیہ نے ایران پر شک کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔
The post سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/30g5jQ9