شریف خاندان کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ عدالتوں نے تکنیکی وجوہات پر انہیں بچایا، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شریف خاندان کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ عدالتوں نے تکنیکی وجوہات پر انہیں بچایا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام مشکل میں ہیں اس کا احساس ہےہماری حکومت ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔

تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے ہی نام، دولت اورعزت سب کچھ مل گیا تھا اگر چاہتا تو کرکٹ پر بات کرکے ہی پیسا کما سکتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ60 کی دہائی میں پاکستان کے حکمران بیرون ملک جاتے تھے توعزت دی جاتی تھی لیکن اس کے بعدعزت کم ہونے کی وجہ یہ تھی کہ حکمرانوں نے اپنے لیے سوچنا شروع کیا، جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو ملک اور قوم تباہ ہوجاتی ہے، ماضی میں  کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملائیشیا پاکستان سے آگے بڑھ جائے گا،ملائیشیا میں مہاتیر محمد آیا تو اس نے ملک کو ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک تھاجو اسلام کے نام پر بنا ہم نے دنیا کے لیے اسلامی فلاحی ریاست کی مثال بننا تھا مگر ہم اس مقصد پیچھے ہٹ گئے، اب ہم نے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کیطرف لے کر جانا ہے،عمران خان نے کہا کہ میرے رول ماڈل صرف نبی ﷺ تھے، دو قسم کی سیاست ہوتی ہے ایک اپنی ذات اور دوسری اللہ کے لیے ہوتی ہے، جب سیاست اللہ کے لیے ہوتی ہے تو اس میں وقت لگتا ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے سب سے کامیاب وکیل تھے جنہوں نے پاکستان بنانے کے لیے 40 سال جدودجہد کی اگر قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا، یہی فرق ہوتا ہے ذات کے لیے سیاست کرنے والے اور اللہ کے لیے کرنے والے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام مشکل میں ہیں اس کا احساس ہے، 19 ارب ڈالر کا خسارہ ملا ہے جب اتنا بڑا خسارہ ہوتو روپیہ دباؤ میں آجاتا ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت کے پہلے 8 مہنیوں میں مہنگائی 21 فیصد تھی جب کہ (ن) لیگ کے دور میں 8 فیصد اور تحریک انصاف کی حکومت میں 6 فیصد ہے۔ اگر ہم قرضے کو 30 ہزار ارب سے 20 ہزار ارب روپے تک لے آتے ہیں تو اب تک کی یہ سب سے بہتر حکومت ہوگی۔

 

The post شریف خاندان کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ عدالتوں نے تکنیکی وجوہات پر انہیں بچایا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vxSUZT