لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں کے اسپتالوں میں دور دراز سے آئے مریضوں کو او پی ڈی بند ہونے کے باعث علاج کرائے بغیر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نئے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز چھٹی کی وجہ سے چیک علاج کروانے آنے والے مریضوں کا ہوش روبا رش دیکھنے میں آیا لیکن او پی ڈیز کی بندش کے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر دراز کے علاقوں سے آنے والے مریض اور انکے لواحقین مایوس ہوکر واپس لوٹنے لگے، سروسز ، چلڈرن شیخ زید، میو سمیت بڑے بڑے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑدیا۔
مریض اور ان کے لواحقین نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیئے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔
The post لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کی ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DUjWzl