پاکستان کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، سفیر برکینافاسو - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، سفیر برکینافاسو

کراچی:  افریقی ملک برکینا فاسو کے سفیرسلیمان کون نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

برکینا فاسو کے سفیرسلیمان کون نے کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ برکینا فاسومغربی افریقہ کا دل ہے جہاں سونے اور میگنیز کے دنیا کے بڑے ذخائر ہیں اوروہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ برکینا فاسو کان کنی، توانائی، تعلیم، زراعت، صحت اور انفرااسٹرکچر میں پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

انھوں نے برکینا فاسو کے صدر اور وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ برکینا فاسو 2 کروڑ آبادی کا ملک ہے جو 2 لاکھ 74 ہزار کلو میٹرز رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کی شرح نمو  5 سے 7 فیصد سالانہ ہے۔ یہ افریقہ کا پہلا ملک ہے جو کپاس کاشت کرتا ہے۔ برکینا فاسو دنیا کا تیسرا بڑا سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ اس کے علاوہ یہاں میگنیز کے دنیا کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ یہ سیاحت کے لیے بہت پرکشش ہے۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے یہ ویسٹ افریقہ تک رسائی کے لیے دروازے کا کام کرے گا۔

سلیمان کون نے بتایا کہ برکینا فاسو کی آزادی کے بعد سے ہی پاکستان کے ساتھ برادرانہ دو طرفہ تعلقات قائم ہیں جنھیں مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں تبلیغی جماعت کے ارکان دین اسلام کی اشاعت کے لیے وہاں آتے رہتے ہیں۔ برکینا فاسو میں سیاسی و معاشی استحکام اور محفوظ حکومت موجود ہے۔

The post پاکستان کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، سفیر برکینافاسو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2POozzC