تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی سیکیورٹی گارڈ سے شادی کرکے ملکہ کا درجہ دیدیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی سیکیورٹی گارڈ سے شادی کرکے ملکہ کا درجہ دیدیا

بنکاک: تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل شاہی بیان میں بادشاہ کی شادی کا اعلان کیا گیا۔ شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سیکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن نا ایودھیا کو شاہی ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور وہ اب تمام شاہی اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔‘

شادی کی تقریب کی تصاویرتھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں جن میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں شامل دکھائی دئیے۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بادشاہ کو ملکہ سوتھدا کے سر پر مقدس پانی ڈالتے دکھایا گیاہے جس کے بعد جوڑے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی دکھایا گیا۔

66 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن سنہ 2016 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے آئینی بادشاہ بنے تھے۔

The post تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی سیکیورٹی گارڈ سے شادی کرکے ملکہ کا درجہ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2ZRbdac