برطانیہ کا مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا خیر مقدم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برطانیہ کا مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا خیر مقدم

 اسلام آباد: برطانیہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مدد ملے گی۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کا یہ قدم جنوبی ایشیاکے خطے میں امن واستحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ترجمان برطانوی دفتر خارجہ کا پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور برطانیہ امن کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد اور اُن پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

The post برطانیہ کا مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا خیر مقدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2Jc9pCU