عباس رضا: ورلڈکپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایون مورگن کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کیورن، لیام ڈاؤسن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، حیسن روئے، بین اسٹوکس، جیمز ونس، کرس ووئیکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ ورلڈکپ کے افتتاحی روز 30 مئی کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی، میزبان کرکٹرز نے حال ہی میں ون ڈے سیریز میں بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 سے زیر کیا تھا۔
The post ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2JygSgC
