واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1985 سے 1994 کے درمیان 8 برس تک کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا تھا۔
امريکی اخبار ’نيويارک ٹائمز‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثہ جات اور ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق ايک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے، رپورٹ کے اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 1985 سے 1994 کے درمیان مسلسل 8 برس تک کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو 1985 سے 1994 کے درميانی عرصے ميں تقريباً 1.17 بلين ڈالر کا گھاٹا ہوا جب کہ 1985 ميں مختلف کاروباروں ميں ہونے والے مالی نقصان کا حجم 46.1 ملين تھا، جو 1994 ميں 1.17 بلين ڈالر تک پہنچا اور اسی باعث امریکی صدر نے ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیکس دستاویزات کی کھوج میں مصروف حلقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور ایسی کوششوں کو لاحاصل قرار دیتے ہیں۔ وہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات کے دوران جمع کرائے گئے گوشواروں پر اکتفا کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے بار بار مطالبات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹیکس دستاویزات کو عام کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں اور امريکی تاريخ کے پہلے صدر ہیں جو اپنے ٹيکس دستاويزات پيش کرنے سے منع کرچکے ہيں۔
The post امریکی صدر ٹرمپ کے 8 برسوں تک ٹیکس جمع نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2vLxqc4