پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان

 لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشت گردی، قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات کے مجرموں کی سزا پر نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کی نقول آئی جی جیل خانہ جات سمیت تمام جیل سپرٹنڈنٹس کو بھجوائی گئی ہے۔

The post پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Y8nlSI