کراچی میں سفاک ملزم کا 5 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں سفاک ملزم کا 5 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف

کراچی: ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 10 کے روبرو کم سن بچیوں سے زیادتی سے متعلق سماعت ہوئی، پولیس نے 5 مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک سال کے میں بچوں سے زیادتی کے 3 ہزار 832 واقعات ریکارڈ

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف، سکھن، قائد آباد و دیگر تھانے درج ہیں، پولیس نے ان مقدمات میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کا ڈی این اے متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا، عدالت ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کو رہا کرنے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل غلام عباس نے موقف اپنایا کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے جو کم سن بچیوں سے زیادتی کرتا رہا ہے، عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

 

The post کراچی میں سفاک ملزم کا 5 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Jmtyqz