ہچیسن پورٹس نے کراچی بندرگاہ پر 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کر دیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہچیسن پورٹس نے کراچی بندرگاہ پر 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کر دیں

کراچی: ہچیسن پورٹس پاکستان نے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز کراچی پورٹ پر نصب کردی ہیں۔

ہچیسن پورٹس پاکستان کی جانب سے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز کی تنصیب سے ٹرمینل کی مجموعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور صارفین کو بہتر سہولتیں اور عمدہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔اس نئی تنصیب کے بعد ٹرمینل پر نصب ہائبرڈ یارڈ کرینز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف بزنس یونٹ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل نے کہاکہ ہم اپنی صنعت اور اس سے منسلک ہر چیز میں بہتری لانے کیلیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ہائبرڈ کرینز کے اضافے سے ہمارے آپریشنز میں مزید تیزی آئے گی جس کا بلواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ ہمارے کسٹمرز کو ہوگا۔ اکتوبر 2019 میں ہچیسن پورٹس پاکستان کو 11 جدید ٹیکنالوجی کی حامل یارڈ کرینز موصول ہوں گی۔

The post ہچیسن پورٹس نے کراچی بندرگاہ پر 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کر دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2DOK9Pu