پیمرا میں 32 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی مکمل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیمرا میں 32 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی مکمل

 اسلام آباد:  پیمرا نے 3 کیٹیگریز میں 32 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا۔

پیمرا ہیڈ کوآرٹرز میں سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی نیلامی ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پیمرا سلیم بیگ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیم بیگ نے کہاکہ وہ شفاف انداز میں نیلامی کررہے ہیں،نئے چینلز سے کاروبار کے زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔

نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز کے آٹھ چینلز کی بولی 6 کروڑ 35 لاکھ سے شروع ہوئی اور 28 کروڑ35 لاکھ تک پہنچی اور پہلے آٹھ بولی دہندگان کو کامیاب قرار دیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ چینلز کے 27 لائسنسوں میں سے 16 اہل کمپنیوں کو 16 لائسنس ملااور بولی 4 کروڑ 85 لاکھ روپے کی تک لگی ریجنل زبانوں کے 12 لائسنسوں کی بولی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچی اور ٹاپ 12کمپنیاں اہل قرار دی گئیں۔

پیمرا کل سپورٹس،زراعت،تعلیم،صحت کی کیٹگریز کے لائسنس کی نیلامی کریگا جب کہ پیمرا کو تین کیٹگریز کے لائسنسوں کے اجراء سے 4 ارب 28 کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔

The post پیمرا میں 32 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2GZ2zy2