چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی

چار سدہ: تنگی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چارسدہ میں تنگی کے علاقے گنڈھیری میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محبت خان شہید جب کہ 2 اہلکار توصیف اورمصورزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی پی اوعرفان اللہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

The post چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2H5lWoZ