بھارت میں ہلاکت خیز سمندری طوفان میں 2 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت میں ہلاکت خیز سمندری طوفان میں 2 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے طاقتور طوفان ’فانی‘ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر پناہ لینی پڑی اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا کے ساحلی علاقوں میں طاقتور سمندری طوفان ’فانی‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے اپنے سامنے آنی والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

ہوا کے تیز جھکڑوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا، مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں جب کہ بھاری بھرکم ہورڈنگز زمین بوس ہوگئے، علاقے میں جا بہ جا تار گرنے کے باعث بجلی بند کردی گئی، تیز بارشوں نے سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

India 4

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے جہاں متاثرین کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اب بھی ہزاروں لوگ خراب موسم کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ تاحال مجموعی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

India 3

وفاقی حکومت نےاوڈیشا، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور پوڈو چیری میں 15 مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اور ہوائی اڈے اگلی ہدایت تک بند کردیئے گئے ہیں۔

India 2

The post بھارت میں ہلاکت خیز سمندری طوفان میں 2 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2IYMr2G