حکومت سندھ کا کراچی میں 25 سستے بازار لگانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت سندھ کا کراچی میں 25 سستے بازار لگانے کا فیصلہ

کراچی: وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کراچی میں 25 مختلف مقامات پرسستی اشیاکی فروخت کے بازار لگانے کافیصلہ کیاہے۔ 

سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان کے ایک پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں بتایا کہ حکومت سندھ کو مہنگائی کے سبب غریب عوام کی پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے اور اسی چیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے کراچی میں 25 مختلف مقامات پرسستی اشیاکی فروخت کے بازار لگانے کافیصلہ کیاہے۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ان سستے بازاروں سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ جن افراد کی دکانیں منہدم کی گئی ہیں ان کو متبادل جگہ دینے کے لیے کمیٹی نے اقدامات کیے ہیں۔ جن افرادکو فوری دکانیں نہیں مل سکیں ان کو سستے بازار میں فوری روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔

The post حکومت سندھ کا کراچی میں 25 سستے بازار لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UVjNBj