اسلام آباد: وفاقی وزیر غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر قیادت سے ناراض ہیں اور ذرائع کے مطابق انہوں نے اب تک نئی وزارت کا چارج نہیں سنبھالا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری دیتے ہوئے غلام سرور خان سے وزارت پٹرولیم کا قلمدان واپس لے کر انہیں ایوی ایشن (ہوابازی) کی وزارت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی پر اعلیٰ قیادت سے ناراض ہیں اور انہوں نے تاحال نیا عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔ غلام سرور خان نے آج وزارت پیٹرولیم میں الوداعی ملاقاتیں کی ہیں اور سیکرٹری سمیت تمام افسران اور اسٹاف سے ملے۔ غلام سرور خان نے وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی ان کے دفتر میں جا کر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، فواد چوہدری اور غلام سرور کے قلم دان تبدیل
اس موقع پر ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن حلقے میں گزاروں گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کا چارج سنبھالنے سے متعلق سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس سوال کا مقصد نہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اسد عمر کو بھی وزیر خزانہ سے ہٹاکر وزیر توانائی بنایا جارہا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔
The post غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی پر ناراض، وزیر ایوی ایشن کا عہدہ نہیں سنبھالا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Pj33mn