اسلام آباد: حکومتی ارکان نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کرکے لاپتہ افراد کمیشن میں ممبر کے لیے نام مانگ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزرا نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کی جس میں حکومت نے بی این پی مینگل سے لاپتہ افراد کمیشن میں ممبر کے لیے نام مانگ لیا جب کہ بی این پی مینگل وفد کی لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین سے بھی ملاقات کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کو اپنے اعتماد کا فرد لاپتہ افراد کمیشن ممبر کے لیے نامزد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، کمیشن ممبر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لاپتہ افراد کے حوالے سے دورہ کرے گا اور لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی جب کہ بی این پی مینگل کا تجویز کردہ ممبر تفصیلات کمیشن میں پیش کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے لیے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرے گی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کے مسئلے پر بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے ، حکومت کی بلوچستان میں دو گریڈ اسٹیشن بنانے کی یقین دہانی کروادی۔
The post تحریک انصاف نے اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو منالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DkkjTq