سزائے موت کے دوقیدیوں کورہا کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سزائے موت کے دوقیدیوں کورہا کرنے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں سزائے موت کی سزا پانے والے دو مجرمان سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ملزمان محمد اویس اورشبیراحمد نے سزائے موت کے خلاف اپیلیں دائرکی تھیں۔

پولیس نے ملزمان کو23 نومبر 2005 کوگرفتارکیا تھا، ملزمان پر23 اکتوبر2005 کو دو بھائیوں نعیم اور ندیم کے قتل الزام تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کراچی نے ملزمان کوپھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ہائیکورٹ نے سزا کو برقرار رکھا تھا۔

وکیل اپیل کنندگان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملزمان کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کیا گیا، ایف آئی آر نامعلوم افراد کے نام پر درج کی گئی۔ بعد میں سزا یافتہ ملزمان محمد اویس اور شبیر احمد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے شک کا فائدہ دے کر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

The post سزائے موت کے دوقیدیوں کورہا کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uFNnjr