دراز میں رکھی ہڈیاں قدیم خونخوار شیر کی باقیات نکلیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دراز میں رکھی ہڈیاں قدیم خونخوار شیر کی باقیات نکلیں

کینیا: ایک عرصے سے دراز میں رکھی ہوئی نامعلوم ہڈیاں درحقیقت ایک ایسے قدیم خونخوار شیر کی باقیات نکلیں جس کا وزن لگ بھگ 1500 کلوگرام تک تھا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اب سے دو کروڑ سال قبل آج کے کینیا میں بہت بڑے دانتوں والا یہ درندہ سب سےبڑا گوشت خور جانور بھی تھا جو اس وقت ہاتھی جیسے جانداروں کا شکار کرکے اپنا پیٹ بھرتا تھا۔ اس کے رکازات (فاسلز) میں جبڑا، دانت اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں ۔ ماہرین نے اپنے علم کی بنا پر اسے ایک بالکل نیا جانور قرار دیا ہے جو اس سے پہلے ہمارے علم میں نہ تھا۔ اسے’ سمباکوبوا کیوٹوکا آفریقا‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی ہیں ’افریقا کا بڑا شیر۔‘

اس کے جبڑے اور دانتوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے اسے خونخوار گوشت خور شکاری قرار دیا ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو بورتھس کہتے ہیں کہ یہ آج کے شیر سے بڑا تھا اور شاید قطبی ریچھ بھی اس سے چھوٹا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی کھال پر چیتے کی طرح دھاریاں بھی تھیں اور غیرمعمولی دانت تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دانت ایک عرصے سے کینیا کے ایک تعلیمی ادارے کے دراز میں رکھے تھے اور لوگوں نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔

سمباکوبوا اب سے 2 کروڑ 30 لاکھ سال قبل دندناتا پھرتا تھا اور اسے گوشت خور ممالیوں کے ارتقا میں ایک اہم کڑی قرار دیاجارہا ہے۔

The post دراز میں رکھی ہڈیاں قدیم خونخوار شیر کی باقیات نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی http://bit.ly/2GuTOfN