چین میں بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی اسکول ٹیچر گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین میں بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی اسکول ٹیچر گرفتار

بیجنگ: چین میں اسکول کے بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں پری اسکول کے بچوں کو کھانے میں زہریلا مواد دینے کے الزام میں ایک خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون ٹیچر کی عرفیت وانگ ظاہر کی ہے۔

خاتون ٹیچر کو اسکول کے 23 بچوں کی حالت بگڑنے کے باعث گرفتار کیا، ان بچوں میں سے 7 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ایک بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جب کہ 15 بچوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بچوں کو اسکول میں فراہم کیے جانے والے کھانوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے کھانے میں نائٹریٹ ملایا گیا ہے، نائٹریٹ کی وافر مقدار سے الٹیاں، سر درد، دل کی دھڑکن اور کینسر جیسے امراض بھی ہوسکتے ہیں۔

روزانہ غذا میں نائٹریٹ لینے کے باعث بچوں کی صحت گرتی گئی، وزن تیزی سے کم ہوا اور وہ سارا دن سست رہنے لگے یہاں تک کہ گزشتہ ہفتے مسلسل الٹیوں کے باعث بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

خاتون ٹیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسکول میں بچوں کی شرارت اور شور سے بچنے کے لیے دوپہر کے کھانے میں نائٹریٹ ملا دیتی تھی جس سے بچے سست ہوجاتے یا سو جایا کرتے تھے اور یوں ٹیچر کو آرام کا موقع مل جاتا۔

The post چین میں بچوں کو زہریلا کھانا دینے والی اسکول ٹیچر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FQKxhL