کولمبو: نشے میں دھت سری لنکن ٹیسٹ کپتان کو پولیس نے دھرلیا، ڈیموتھ کرونا رتنے کو صبح سویرے حادثے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کوکولمبو میں نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے اور ایک دوسری تین پہیوں والی گاڑی سے حادثے میں ملوث ہونے پرحراست میں لیا گیا، متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور کو زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا تاہم ان کی چوٹیں زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ اگرچہ صبح پونے چھ بجے گرفتار ہونے والے ڈیموتھ کرونا رتنے کی اگرچہ فوری ضمانت بھی ہوگئی تاہم ان کی پیر کے روز عدالت میں پیشی ہوگی، جس میں ان پر چارجز عائد کیے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ بھی واقعے کی تفصیلات کا انتظار کررہا ہے، وہ بھی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے پر اپنی جانب سے بھی ٹیسٹ کپتان کو سزا دے سکتا ہے، اس حوالے سے ایس ایل سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونارتنے کے خلاف انکوائری کے بعد ضروری ایکشن لیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ان کی قیادت میں ہی فروری میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف اس کے ملک میں ٹیسٹ سیریز کامیابی کا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ سلیکٹرز انھیں ورلڈ کپ کیلیے بھی سری لنکن ٹیم کی قیادت سونپنے پر غور کررہے ہیں۔ اگرچہ سری لنکا کے بہت سے کرکٹرز مختلف تنازعات کا شکار ہوتے رہے ہیں تاہم ابھی تک کرونا رتنے نے خودکوکسی بڑے تنازع سے محفوظ رکھا ہوا تھا۔
The post نشے میں دھت ڈیموتھ کرونا رتنے کو پولیس نے دھرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2WF4yh9