کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں او پی ڈیز بندی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں او پی ڈیز بندی

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے اور او پی ڈیز کو بندی کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے واقعات کے خلاف بلوچستان بھر میں ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، بلوچستان بھر میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کو مریضوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت سے ڈاکٹرز تحفظ بل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریض 3 روز سے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، کچھ تو فٹ پاتھوں پر بیٹھے علاج کے منتطر ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرز نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

The post کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں او پی ڈیز بندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2U4kzLR