امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں لہٰذا ان کیلیے قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں لہٰذا ان کیلیے قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو قوانین بدلنے اور سرحدوں پر فوج لگانے کی ضرورت ہے تاہم اس کیلیے ڈیموکریٹس کو امیگریشن قوانین کیلیے تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیلیفورنیا بدانتظامی میں سب سے آگے ہے لہٰذا مرکزی قوانین نہ ماننے والی ریاستیں اب تارکین وطن کو خود سنبھالیں۔

The post امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2UjX0OY