کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی

 کراچی: نجی اسپتال کی مجرمانہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی۔

کراچی میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، آکسیجن ہٹادی گئی ہے اور نالی کے ذریعے فیڈ کرائی گئی ہے، آج صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے، سوجن ختم ہونے پر پتہ چلے گا دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسپتال عملے کی مبینہ غفلت سے 9 ماہ کی بچی وینٹی لیٹر پر پہنچ گئی

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے اور آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، نشوا کے والد نے عوام سے بچی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچی کو غلط انجکشن لگانے کا مقدمہ درج، دھمکی دینے والا ایس پی گلشن معطل

واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگادیا جس کے نتیجے میں وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بچی کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچی کے والد کو نتائج کی دھمکیاں دینے والے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2V6wg9a