اسٹیل مل بحالی: ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹیل مل بحالی: ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے سٹیل مل کی بحالی کے لیے بنائے جانیوالے ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیل مل کے بورڈ سے منظوری کے بعد ہی رپورٹ ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی تاہم اسٹیل مل کے سی ای او ، چیئرمین بورڈ اور بورڈ ممبران سمیت اعلیٰ انتظامی عہدوں پر افسران تعینات نہیں ہیں ، جس کے باعث ایکسپرٹ گروپ کی سفارشات ای سی سی میں پیش کرنے میں تاخیر کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔

اسٹیل مل کی بحالی کیلیے بنائے جانیوالے ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلانے کی تجویز دی تھی ، ایکسپرٹ گروپ نے سفارش کی تھی کہ حکومت اسٹیل مل نہیں چلا سکتی، اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنا چاہیے، اسٹیل مل قومی اثاثہ اسکی نجکاری نہیں ہونی چاہیے جس پر حکومت کے زیر غوربھی یہی تجویز تھی کہ سٹیل مل کی بحالی کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق سٹیل مل کی بحالی میں ڈیڑھ سال تک کا عرصہ لگے گا۔

The post اسٹیل مل بحالی: ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2DwgtGN