کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکے اچانک استعفے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکے اچانک استعفے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کا استعفیٰ پاکستان کے جاری حالات کے تناظر میں درست نہیں۔
بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج تیلی اورکراچی چیمبر کے صدرجنید ماکڈاکاکہنا تھاکہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کو معاشی بحران کے لیے اکیلا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اب وزارت خزانہ کی پوری ٹیم، بیوروکریٹس و متعلقہ سیاست دانوں سے بھی استعفے طلب کرے۔
The post اسد عمر کے اچانک استعفے پر کراچی چیمبر کا اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2Gry6rN