لاہور : پاکستان رواں برس آسٹریلیا کے خلاف مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے نائٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کررہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ رواں برس نومبر اور دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف مکمل سیریز مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے کے حق میں نہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوگی اور مجوزہ پلان کے مطابق پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ اور برسبین میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، ان دونوں گراونڈ میں ڈے نائٹ میچز ممکن ہیں، اس لیے کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز فلڈلائٹس میں کھیلے جائیں تاہم پی سی بی حکام اس میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ اس کی بڑی وجہ قومی ٹیم کا ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہ رکھنا ہے، دونوں ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں ہونے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی کا موقف ہے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کے حق میں ہیں لیکن آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شریک سب ٹیموں کو ایک جیسے ماحول میں میچز کھیلنے کی ضرورت ہے اور ڈے نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلنے ہیں تو پھر یہ تعداد تمام ٹیموں کے لیے ایک جیسی ہونی چاہیے۔ قومی ٹیم اس سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
The post پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے نائٹ کھیلنے میں عدم دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2HWrEN1