پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اڈیالہ جیل میں قید طلحہ ہارون کے والد ہارون الرشید نے بیٹے کی امریکا حوالگی روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

21 سالہ طلحہٰ ہارون پر دولت اسلامیہ (داعش) کے ملزم ہونے کا الزام ہے اور ان کے خلاف امریکا میں 2016 میں نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔ انہیں 2016 میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

انھیں امریکا کے حوالے کرنے کی کارروائی جاری تھی جسے ہارون الرشید نے عدالت میں چیلنج کیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔

The post پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Umgis1