اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سیاسی مداخلت اور بد انتظامی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار نے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو اپنی بقا کیلیے متعدد چیلنجز درپیش ہیں، سیاسی مداخلت اور بدانتظامی نے ادارے کو تباہ کردیاہے۔
رپورٹ کے مطابق 31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے۔ ادارے کے ملک بھر میں 3900 اسٹورز، 139گودام اور 13 ہزار ملازمین ہیں۔
The post یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2VOxfIl