استنبول میں عالمی نمائش میں پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات کی پذیرائی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

استنبول میں عالمی نمائش میں پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات کی پذیرائی

کراچی: معاشی بحران کی وجہ سے دباؤ کاشکار پاکستان کی ٹریکٹر سازی کی صنعت نے بحرانی کیفیت کا مقابلہ کرنے کیلیے ایکسپورٹ مارکیٹ کا رخ کر لیا۔

آٹو مکینکا استنبول نمائش میں شریک ملت گروپ آف کمپنیز کے ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل سید آلِ علی زیدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ میں ٹریکٹر سازی کی صنعت کو درپیش چیلنجز دیکھتے ہوئے 4سال قبل ایکسپورٹ مارکیٹ کا رخ کیا ملت گروپ افریقی ممالک کو مکمل ٹریکٹر ایکسپورٹ کرنے کے علاوہ آسٹریا، آسٹریلیا، فن لینڈ، آئرلینڈ اور برطانیہ کو ٹریکٹر کے انجن اور پرزہ جات بھی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ترکی میں ہونے والی نمائش میں شریک پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں کو ترکی ، یورپ ، افریقہ اور مڈل ایسٹ ملکوں سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔

The post استنبول میں عالمی نمائش میں پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات کی پذیرائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2UnFyOz