قوم کو مبارک ہو حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، ترجمان بلاول بھٹو زرداری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قوم کو مبارک ہو حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

لاہور: بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پرحکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔

ترجمان بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے، سلیکٹ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجی امور چلا پا رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا۔

The post قوم کو مبارک ہو حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، ترجمان بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2IoTvWl