مولانا فضل الرحمن کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمن کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے

 لاہور: مولانا فضل الرحمن منگل کے روز نوازشریف سے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کریں گے۔

اپوزیشن نے حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے حوالے سے سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں اور مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے صحت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وہ کل ملاقات میں نواز شریف کو آصف علی زرداری سے ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات کے بارے بھی بریف کریں گے جبکہ نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے پر گفتگو کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

The post مولانا فضل الرحمن کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2FWbOOW