نشوہ کے علاج میں غفلت و لاپروائی کی گئی، طبی رپورٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نشوہ کے علاج میں غفلت و لاپروائی کی گئی، طبی رپورٹ

کراچی: محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ نشوہ کے علاج میں غفلت و لاپروائی کامظاہرہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم کی جانے والی طبی تحقیقاتی کمیٹی نے نشوہ کے علاج میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے، کمیٹی کی جانب سے محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ نشوہ کے علاج میں غفلت و لاپروائی کامظاہرہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق انجم رضوی کے مطابق بدھ اور جمعرات کونشوہ کو جھٹکے کے دورے پڑے تھے تاہم ماہرین کی نگرانی میں اس کا علاج جاری ہے اوراس کے سٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں،بچی کو آکسیجن پر لگادیاگیا ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای اوڈاکٹر منہاج قدوائی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نشو اکے والدین کی جانب سے جب تک ہمیںکوئی درخواست موصول نہیں ہوگی ہم کارروائی نہیں کر سکتے اور ہمارے قانون کے مطابق کسی بھی ایسے اسپتال کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے جن کے خلاف مدعی کی جانب سے کمیشن کودرخواست موصول نہیں ہوئی ہو۔

نشوہ کے والد قیصر علی نے سوشل میڈیاپر عوام سے بیٹی کے صحت یابی کیلیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرز کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے رہے ہیں ، اللہ سے دعا ہے کہ بیٹی کی تکلیف ختم ہوجائے۔

The post نشوہ کے علاج میں غفلت و لاپروائی کی گئی، طبی رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2IsBhTR