اسد عمر کا چھوڑنے کا مطلب عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، مریم اورنگزیب            - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسد عمر کا چھوڑنے کا مطلب عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، مریم اورنگزیب           

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

The post اسد عمر کا چھوڑنے کا مطلب عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، مریم اورنگزیب            appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UticlH