گوادر اور کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گوادر اور کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے

 اسلام آباد: گوادر اور کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکیں گے۔

سی پیک کے تحت گوادر اور کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکیں گے کیوں کہ آئندہ بجٹ میں وفاقی حکومت نے ان منصوبوں کے لیے مطلوبہ مقدار میں فنڈز مختص نہیں کیے۔

منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو نے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی تاہم اس دوران انفرادی منصوبوں کی اسکروٹنی نہیں کی گئی۔

آئندہ مالی سال کے لیے وزارت خزانہ کے مختص کیے گئے مجوزہ فنڈز کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے منصوبوں کو پورے فنڈز نہیں ملیں گے۔ ان کے مقابلے میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جاری منصوبوں کے لیے زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔

The post گوادر اور کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس آئندہ مالی سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2GdLzop