لکھنو: بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ایک ووٹر نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے پر دل گرفتہ ہو کر اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے رہائشی پون کمار نے اپنے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ ڈال کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کے بعد سے مجھے چین نہیں آرہا ہے اس لیے احساس جرم کے بوجھ کے باعث اپنی وہ انگلی کاٹ لی ہے جس پر ووٹ دینے کے بعد سیاہی لگائی جاتی ہے۔
پون کمار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک علاقائی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا مگر ووٹنگ مشین میں بہت سے انتخابی نشان دیکھ کر پریشان ہو گیا اور غلطی سے ہاتھی کے بجائے پھول والے بٹن کو دبا دیا۔ ہاتھی علاقائی جماعت کا انتخابی نشان تھا جب کہ پھول بی جے پی کا نشان ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی ووٹرز نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کھل کیا ہے، اس علاقے میں ہندو کے نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے ووٹرز آباد ہیں جو بی جے پی کی نفرت آمیز پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف اقدامات سے سخت نالاں ہیں اور مودی کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں۔
The post بھارت میں بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کے احساس جرم میں شہری نے اپنی انگلی کاٹ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2UPvCOl