متعدد کمپنیاں گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

متعدد کمپنیاں گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار

کراچی:  آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ متعدد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں نئے گیس ٹرمینل کی تعمیر اور گیس سپلائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ 20 سے زیادہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں نئے گیس ٹرمینل کی تعمیر اور گیس سپلائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ نئی سرمایہ کاری سے بجلی اور گیس سستی ، ماحول بہتر اور توانائی بحران ختم ہو جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ11 غیر ملکی اور دیگر مقامی کمپنیاں گیس کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں جبکہ چندگیس پائپ لائن بھی بچھانا چاہتی ہیںجس سے ملک کو توانائی کے درآمدی بل کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی جبکہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو سستی اور متواتر گیس ملے گی۔

The post متعدد کمپنیاں گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2XBAZgN