پشتون تحفظ موومنٹ بات ٹھیک کرتی ہے لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشتون تحفظ موومنٹ بات ٹھیک کرتی ہے لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں، وزیراعظم

اورکزئی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ والے بات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں اور وہ لوگوں کے زخم پر نمک نہ چھڑکیں۔ 

اورکزئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال پہلے اس علاقے میں آیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جب شروع ہوئی تو سارا قبائلی علاقوں میں پھرا، میں نے بار بار کہا کہ امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقےمیں نہ بھیجا جائے لیکن اس میں قصور فوج کا نہیں بلکہ اس حکمران کا ہے جس نے امریکا کے کہنے پر فوج کو ان علاقوں میں بھیجا جب کہ کسی اوروزیراعظم کو قبائلی علاقے کی سمجھ نہیں جو مجھے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قبائلیوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے گا اور اور یہاں کے لوگوں کی پوری مدد کرے گا، ہم نے قبائلی علاقے کے لوگوں کو ترقی دینی ہے، جب جنگ ہوتی ہے تو بے قصورلوگ مارے جاتے ہیں، پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) والے بات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں جب کہ پی ٹی ایم والے لوگوں کے زخم پر نمک نہ چھڑکیں اور ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو ظلم کے خلاف بھڑکایا جائے اور پھرکوئی حل پیش نہ کیا جائے۔

 

The post پشتون تحفظ موومنٹ بات ٹھیک کرتی ہے لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UIKQV3