پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم آفس میں موجود تھے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم آفس میں موجود تھے

اسلام آباد: وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، آگ وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل میں ایک کمرے میں لگی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ عینی شاہدین کے مطابق وزیراعظم آفس خالی کرایا جارہا ہے اور جس وقت آگ لگی، وزیراعظم پانچویں منزل پر موجود تھے تاہم آگ لگنے کے فوری بعد عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

The post پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم آفس میں موجود تھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UqkLtV