حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پر غائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں  وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں، اور اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

The post حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2KbgmpO