تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کی مشکل آسان کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کی مشکل آسان کردی

 کیپ ٹاﺅن:  تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کا معاملہ آسان کردیا اور جنوبی افریقی سلیکٹرز نے سینئر اوپننگ بیٹسمین کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

جنوبی افریقہ نے بھی ورلڈ کپ کیلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود سینئر بیٹسمین ہاشم آملا کو شامل کیا گیا ہے، ناقص پرفارمنس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ کیلیے سلیکشن پرکافی بحث ہورہی تھی، انھوں نے گذشتہ 16 ایک روزہ اننگز میں صرف ایک سنچری بنائی اور اس کو بھی ایک برس سے زائد بیت چکا،اس دوران ان کی ایوریج صرف 35.26 رہی ہے۔

آملا کو حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں فارم کی بحالی کا موقع فراہم کیا گیا مگر 6 اننگز میں ان کا ٹاپ اسکور 32 رہا، تین مرتبہ تو وہ ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ پائے۔ حیران کن طور پر آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کرنے والے آل راؤنڈر کرس مورس کو منتخب ہی نہیں کیا گیا، ان کی جگہ سلیکٹرز نے ڈیوائن پریٹوریس اور اینڈل فیلکوایو پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

فٹنس مسائل کے باوجود لونگی نگیڈی اور اینرچ نورٹیج کو منتخب کیا گیا ہے، رواں برس جنوری میں ڈیبیو کرنے والے ریسی وان ڈیر ڈوسین بھی میگا ایونٹ کے دستے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے،ان کی اس دوران 8 اننگز میں ایوریج 88.25 رہی ہے، اس لیے انھیں ہینڈرکس پر ترجیح دی گئی۔ ٹیسٹ اوپنر ایڈین مارکرم کو بھی اپنی عمدہ ڈومیسٹک فارم کا صلہ دیدیا گیا۔

ڈوپلیسی قیادت کرینگے جبکہ تجربہ کار بیٹسمین جے پال ڈومنی اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ عمران طاہر فرسٹ چوائس لیگ اسپنر ہوں گے جبکہ اس شعبے میں دوسرے آپشن کے طور پر تبریز شمسی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتان ڈوپلیسی، ڈی کک، آملا، ڈیوڈ ملر، ڈومنی، مارکرم، وان ڈیر ڈوسین، پریٹوریس، فیلکوایو، ربادا، اسٹین، نگیڈی، نورٹیج، عمران طاہراور تبریز شمسی شامل ہیں۔

The post تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کی مشکل آسان کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2IED3jM