بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان جعلی ڈگری پر نااہل قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان جعلی ڈگری پر نااہل قرار

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد خان طور جعلی ڈگری معاملے پر نااہل قرار دیدیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے جعلی ڈگری پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد خان کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے محمد خان طور کو 63 ون ایف کے تحت نااہل کیا۔

واضح رہے کہ محمد خان طور 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سیٹ پر پی بی 4 لورالائی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

The post بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان جعلی ڈگری پر نااہل قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2D6z24h