دنیا کے پہلے فائیو جی موبائل فون کی رونمائی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دنیا کے پہلے فائیو جی موبائل فون کی رونمائی

سیئول: جنوبی کوریا میں دنیا کے پہلے فائیوجی موبائل فون ’گلیکسی ایس-10 فائیو جی‘ کی رونمائی کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک باوقار تقریب میں موبائل فون کمپنی سام سنگ نے دنیا کے پہلے فائیوجی موبائل فون کی رونمائی کردی۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ مطابقت رکھنے والے اسمارٹ موبائل فون ’گلیکسی ایس-10 فائیو جی‘ کی ابتدائی قیمت 1200 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

امریکا میں اس فون کی رونمائی 16 مئی کو ہوگی تاہم امریکی شہری اس موبائل فون کی پیشگی بکنگ 18 اپریل سے کراسکتے ہیں۔ دیدہ زیب 6.7 انچ والے فون کی سب سے خاص بات 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہونا ہے اور جو اب تک کے سام سنگ موبائل فونز کے مقابلے میں سب سے تیزی سے چارج ہوتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فائیو جی ٹیکنالوجی کے مضر اثرات زیادہ بھیانک ہوسکتے ہیں ؟

اس فون میں چار لینسوں والا  ToF یعنی ٹائم آف فلائٹ کیمرہ نصب ہے جو مدھم روشنی میں بھی بہترین تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور برق رفتاری سے فوکس کر سکتا ہے۔ اس سے قبل بہت ہی کم موبائل فونز میں ایسا کیمرہ نصب ہے۔

واضح رہے کہ فائیوجی نیٹ ورک حالیہ فور جی سے 20 گنا تیزی سے چلتا ہے اور صارفین اپنی من پسند ویڈیو محض ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

The post دنیا کے پہلے فائیو جی موبائل فون کی رونمائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی http://bit.ly/2UBtmZO