قومی کرکٹ ٹیم جمعے کو وزیراعظم سے ملاقات کریگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم جمعے کو وزیراعظم سے ملاقات کریگی

 لاہور: ورلڈکپ کے لئے انگلینڈ روانگی سے پہلے قومی ٹیم جمعے کو پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ جانے والے کھلاڑی جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اسینڈ آف تقریب کے لیے پی سی بی حکام نے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انیس سو بانوے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان وزیر اعظم عمران خان قومی کرکٹرز سے خصوصی خطاب کریں گے ، اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ قومی ٹیم کی 23 اپریل کو لندن روانگی طے ہے ۔

The post قومی کرکٹ ٹیم جمعے کو وزیراعظم سے ملاقات کریگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2Uk38a5