جنوبی افریقہ سے سیریز ؛ اقبال امام کوویمنزٹیم کا بیٹنگ کوچ بنادیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جنوبی افریقہ سے سیریز ؛ اقبال امام کوویمنزٹیم کا بیٹنگ کوچ بنادیا گیا

کراچی:  پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیخلاف آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریزکے لیے اقبال امام کوپاکستان ویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ نامزدکردیا۔

پاکستان کی ممکنہ 24 پلیئرز کا تربیتی کیمپ منگل سے ساؤتھ اینڈکلب میں شروع ہورہا ہے،حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 13 اپریل کو کیا جائیگا،کراچی میں پی سی بی  کے ہیڈکوچ  کی ذمہ داری ادا کرنے والے اقبال امام  لاڑکانہ اور حیدرآباد کے بھی کوچ رہے ہیں، وہ  قبل ازیں پاکستان اے، قومی ویمنز اور پاکستان انڈر17 ویمنز ٹیم کے ساتھ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے بھی اسسٹنٹ کوچ کی  حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں،گزشتہ تین برس سے پاکستان کپ سے وابستہ اقبال امام کی تربیت کی بدولت ٹیسٹ کرکٹر شرجیل اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرمحمد حسنین جیسے کھلاڑی سامنے آئے، اقبال امام کیمپ  میں ہیڈ کوچ مارک کولز کی معاونت کریں گے۔

دوسری جانب قومی تربیتی کیمپ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جمال ٹرینر، رفعت گل فزیو، زبیر ویڈیو انالسٹ اور عائشہ جلیل منیجرمقررکی گئی ہیں، ادھر کیمپ میں شرکت کے  لیے ویمن کرکٹرز کی آمد  کا سلسلہ شروع ہوگیا،کیمپ کے آغاز  سے قبل پیرکوہیڈ کوچ مارک کولزکی میڈیا بریفنگ ہوگی جبکہ افتتاحی روز  ممکنہ کھلاڑی  16 برس سے کم عمرکرکٹرز کی ٹیم سے 50 اوورز کی اننگز پر مشتمل میچ میں کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ نے کیمپ میں ٹریننگ کے ساتھ  کھلاڑیوں کی بھرپورفزیکل فٹنس کوسب سے زیادہ اہمیت  دیتے ہوئے واضح اور دوٹوک الفاظ میں اس ضمن میں کوئی رعایت نہ برتنے کا عندیہ دیا ہے، منتخب پاکستان ویمنزٹیم 29 اپریل کوجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہوگی، پاکستان اس وقت8 ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں 12 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے،وہ جنوبی افریقہ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے جبکہ اس دوڑ میں سرفہرست آسٹریلیاسے 10 پوائنٹس پیچھے ہے۔

The post جنوبی افریقہ سے سیریز ؛ اقبال امام کوویمنزٹیم کا بیٹنگ کوچ بنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2IjfIEg